counter easy hit

آج کون سی اہم امریکی نمائندہ شخصیت پاکستان آنے والی ہے ؟ جانیے

Which important US representative is coming to Pakistan today? Learn

اسلام آباد( ویب ڈیسک )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ زلمے خلیل زاد آج دوپہر میں دفتر خارجہ آئیں گے، زلمے خلیل زاد کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے، زلمے خلیل زاد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پاکستانی عہدیداران سے اہم مشاورت کریں گے، بعد ازاں وہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے دوحہ کے لیے روانہ ہوں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیں گے۔ یاد رہے کہ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد وہ امریکہ کی جانب سے افغانستان سے فوج کے انخلا کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان مکمل کر کے سیدھا دوحہ روانہ ہوں گے۔علاوہ ازیں زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے جب سے نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے افغانستان کا موثرترین دورہ مکمل کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور افغانستان اگلے قدم پر متفق ہیں اور ایک مذاکراتی ٹیم اور تیکنیکی معاون گروپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں دوحہ جارہا ہوں اور اسلام آباد میں ٹھہر کر جاوں گا، دوحہ میں اگر طالبان نے حصہ لیا تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے اور جس معاہدے پر کام کررہے ہیں اس کو مکمل کریں گے۔ خیال رہے کہ افغان نژاد زلمے خلیل زاد کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس افغانستان سے فوج کی واپسی اور امن کی بحالی کے لیے طالبان سے مذاکرات کی خاطر نمائندہ خصوصی مقرر کردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website