counter easy hit

ان دنوں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے ؟ حیران کر دینے والی رپورٹ

Which country is the world's most powerful passport? Surprise Report

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں طاقتور ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہے، دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جاپان اور سنگاپور کے نام ، دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا، فن لینڈ اور جرمنی شامل، بھارت کا 86 پاکستان کا 106 نمبر ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جو طاقت ور پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے کئی ممالک میں ویزہ فری کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سنگاپور اول نمبر پر براجمان ہے جب کہ جاپان بھی اس کے ہمراہ اول نمبر ہے، دونوں ممالک کیلیے 189 ممالک نے ویزہ فری کی پالیسی اپنائی ہے۔ جرمنی ایک درجہ تنزلی کے بعد فن لینڈ اور جنوبی کوریا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح ڈنمارک اور اٹلی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو فرانس ، اسپین اور سویڈن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کا نمبر 86 واں ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں مزید نیچے چلا گیا اور اس سال 106 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد بالترتیب شام، عراق اور افغانستان کا نمبر آتا ہے۔واضح رہے کہ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے، یعنی ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لیے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website