counter easy hit

مجبوری یا دور اندیشی ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمرن خان نے ایم کیو ایم کو کون سی بڑی وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ؟

کراچی(ویب ڈیسک ) ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت ایم کیوایم کو ملے گی جس کے لیے امین الحق کا نام ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم سے کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہ

، کس کولالی پاپ دیا ہے مجھے معلوم نہیں البتہ وزیراعظم نے ہمیں کوئی لالی پاپ نہیں دیا۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانی کی وزارت ایم کیو ایم کو ملے گی اور تیسری وزارت کے لیے امین الحق کا نام ہے۔ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ بارہ مئی کے مقدمات سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے م کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ کراچی کو پانچ سو ارب روپے کا پیکیج ملنا چاہیئے، وزیراعظم سے ملاقات میں سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتی پر بات ہوئی، وسیم اختر کہتے ہیں کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا ۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم سے کراچی کے مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، فوری طور پر کراچی کو پانچ سو ارب روپے کی ملنے چاہیئں، اتنا پیکج تو ملے جتنا اس کا حق ہے۔اس موقعے پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے کراچی کا مقدمہ پیش کردیا، شارٹ اور لانگ ٹرم تجاویز بھی دے دیں۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور فروغ نسیم بھی شامل تھے