counter easy hit

خوبرو اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ہالی وڈ کو چھوڑ کر کس سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ کر لیا ؟

نیویارک (ویب ڈیسک)آنے والی میگا بجٹ سپر ہیرو فلم ’اوینجر: اینڈ گیم‘ میں ’بلیک وڈو‘ کے طور پر دکھائی دینے والی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔ اسکارلٹ جانسن نے 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی سپورٹ کی تھی اور وہ اسی پارٹی کی جانب سیاسی طور پر مائل ہیں۔34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے سیاست مین انٹری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں حصہ لیں۔’فاکس نیوز‘ کے مطابق شوبز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اسکارلٹ جانسن نے نہ صرف اپنے فلمی کیریئر پر بات کی بلکہ انہوں نے پہلی بار سیاست پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ مستقبل قریب میں سیاست میں آ سکتی ہیں۔اسکارلٹ جانسن نے انٹرویو کے دوران امریکی جماعت ’ڈیموکریٹک‘ کے سیاسی طور پر کمزور ہونے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں اس پارٹی کے صدارتی عہدیدار کے حوالے سے بھی بات کی۔ جب اداکارہ سے سیاست میں انٹری اور صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینا مستقبل بعید میں ہوسکتا ہے، تاہم مستقبل قریب میں یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے مطابق علاقائی سطح پر اور معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں مقامی سیاست کا کردار اہم ہوتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں۔اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اگرچہ فوری طور پر انہیں ایسی کوئی پیش کش نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ارادہ ہے، تاہم اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پیش کش یا موقع ملنے پر وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں۔اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی واضح امیدوار سمجھ نہیں آ رہا اور اس لیے تاحال انہوں نے ووٹ کے لیے کسی کو منتخب نہیں کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کمزور پڑ چکی ہے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website