counter easy hit

تحریک لیبک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کر کے کہاں منتقل کر دیا گیا ؟ بڑی بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وقاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا گیا ہے، اس کارروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے درپیش آئی۔ جمعہ کی رات گئے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئی ہے،تحریک لبیک مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات کے مطابق خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے اور مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکملُ تعاون کریں۔