counter easy hit

پریکٹس کے دران کہاں چوٹ لگوا بیٹھے؟ مداحوں کے لیے افسوسناک خبر آ گئی

Where to get hurt during practice? Sad news for fans has arrived

لاہور (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ پری سیزن کیمپ میں شرکت نہیںکر سکے ۔نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز کے مطابق فخر زمان نے انجری کے باعث تاحال نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا ۔فخر زمان نے گزشتہ روز اپنے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی سکین کرایا جس کی رپورٹ پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصو ل ہو گئی ہے ۔پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کے نیٹ پریکٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے ان کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور افواہوں پر وہ کسی قسم کا تبصرہ نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اظہر علی سے سوال پوچھا گیا کہ آپ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان تھے مگر استعفیٰ دیدیا اور اب ایک مرتبہ پھر آپ کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی باتیں چل رہی ہیں، استعفیٰ دیتے وقت آپ کے کیا جذبات تھے اور دوبارہ کپتانی ملنے کی خبروں پر آپ کیا سوچ رہے ہیں؟اظہر علی نے جواب دیا کہ کرکٹ میں حالات کے مطابق فیصلے لینا پڑتے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت تمام کھلاڑی ہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے لیتے ہیں۔ اس وقت جو بھی افواہیں ہیں میں ان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ کپتانی سے متعلق میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا تو حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا اور اب میں اپنی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں، کاﺅنٹی سیزن بھی خوب انجوائے کیا ہے، پی سی بی پاکستان کرکٹ کے حوالے سے جو بھی فیصلے کرے گا، وہ بہتر ہی ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website