counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے کہاں جانے کا فیصلہ کر لیا؟

لاہور: وزیراعظم عمران خان 22 فروری کو راجن پور کا دورہ کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعلیٰ 23 فروری کو ڈی جی خان میں صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے، یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پلواما حملے کی تحقیقات کی پیشکش کر دی،ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں ایکشن ایبل انٹیلی جنس دے ہم ایکشن لیں گے ۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ واضح کہتا ہوں کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں،پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت سمجھتاہے کہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا، جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتاہے لیکن ختم کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں واقعہ ہوا جس پر میں اسی وقت جواب دینا چاہتا تھاکیونکہ پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کا بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، میں اسی وقت اس الزام کا جواب دینا چاہتا تھا مگر اس دوران سعودی ولی عہد کے پاکستان کے اہم دورے کے لیے تیاری کر رہے تھے اس لیے میں فوری رد عمل کا اظہار نہیں کر سکا،اب بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔