counter easy hit

عبد العلیم خان کو اچانک کہاں منتقل کر دیا گیا

لاہور: احتساب عدالت نے آج نیب کی مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جیل حکام کی جانب سے عبدالعلیم خان سے ملاقات کیلئے پیر کا دن مقرر کیا گیا ہےعلیم خان آف شورکمپنیاں اورجائیدادیں گوشواروں تفصیلات کے مطابق جیل حکام کی جانب سے عبدالعلیم خان سے ملاقات کیلئے پیر کا دن مقرر کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے آج نیب کی مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ، خیال رہے کہ علیم خان آف شورکمپنیاں اورجائیدادیں گوشواروں میں ظاہرکرچکے ہیں ، تمام ریکارڈ نیب کودے چکے اب مزید نئی تحقیقات نہیں ہورہیں ، احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیم خان کو15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔علیم خان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، عدالت کی طرف آنے والے راستوں کوکنٹینرزاورخاردارتاریں لگا کرسیل کردیا گیا ، یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں نیب کی جانب سے علیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی گئی تھی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، بعدازاں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی تھی ، 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتارکیا تھا۔نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا۔علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں۔مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں ، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔