counter easy hit

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کی جانے والی صوبائی سیٹ پر ضمنی انتخاب کب ہو گا ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے؟ بڑی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب 13دسمبرکو ہو گا جس میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 اور صوبائی حلقے پی پی 168 سے میدان میں اترے تھے تاہم این اے 131 میں انہیں عمران خان سے تقریبا 600 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ وہ صوبائی حلقہ سے کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ تاہم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے اپنی میانوالی کی نشست برقرار رکھی اور این اے 131 سے سمیت دیگر چار نشستیں چھوڑ دیں ۔ضمنی انتخاب میں اس نشست سے خواجہ سعد رفیق ایک مرتبہ پھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں پہنچ گئے تاہم انہیں پنجاب اسمبلی کی چھوڑنی پڑی جس پر اب ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے ۔اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا خالد قادری جبکہ پی ٹی اآئی کی جانب سے اسد کھرکھر میدان میں اتریں گے اور دونوں کے درمیان کڑے مقابلے کا امکان ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان پیپلز پارٹی کل ن لیگ لاہور قیادت سے ملاقات کے بعد کرے گی ۔عام انتخابات 2018ء میں خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار 114 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے فیض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی نے 14 ہزار 940 اور پیپلز پارٹی نے 2 ہزار 424 ووٹ لئے تھے۔