لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے آئندہ ہفتے لندن میں اپنی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی الزام عائد کیاجارہاہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے مبینہ طورپر امیرمقام اور شہبازشریف کے ذریعے مسلم لیگ ن سے رابطے استوار کرلیے ہیں اور تب سے ہی وہ مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاتو ریحام خان نے بھی اپنی کتاب لانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ریحام خان کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی کتاب کی تقریب رونمائی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو مدعو کریں تاکہ کتاب پر مسلم لیگ ن کا ٹھپہ نہ لگے۔کتاب پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں نے اسے اسلامی روایات اور اقدار کے منافی قراردیا۔








