ممبئی: بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کے شو’کافی ود کرن‘میں رنبیر کے لیے اپنی پسندیدگی کااظہار کرچکی ہیں، شو کے دوران انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کااظہار کرچکے ہیں۔ عالیہ بھٹ سے قبل رنبیر کپور کی زندگی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف بھی آچکی ہیں تاہم دونوں اداکاراو¿ں کے ساتھ رنبیر کپور کارشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اوررنبیر نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔








