counter easy hit

پی ایس ایل کے میچز لاہور میں کب ہوں گے

لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری کیونکہ ان کے کام کی خبر آگئی ۔ پاکستان سپر لیگ کا سیزن فور جلد ہی شروع ہونے جارہا ہے جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز 9 ، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے اور تین میچز کی ٹکٹ ایک ہزار سے لے کر 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 7 ،10 ، 13 ، 15 اور 17 مارچ کوپانچ میچز کھیلے جائیں گے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ مہنگی ٹکٹ 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فائنل میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میچ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہو جائے گی۔ دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت پی ایس ایل 2019 کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا جس دوران کراچی میں ستھرائی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ کراچی کو جشن کے ماحول کی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 2019 کے موقع پر کراچی کو خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں میئر کراچی، سیکرٹری بلدیات، کمشنر کراچی، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔