counter easy hit

من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عائشہ گلالئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی جانب سے من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت کا جانے کا فیصلہ، پاکستان تحریک انصاف گلائی بلے باز کے نشان کی خواہشمند تھی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیر اعتراضات والی When I did not get the choice of election marks, I decided to go to Aishwarya Gulalai court77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلا، مسلم لیگ (ن) کو شیر، ایم کیوایم پاکستان کو پتنگ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب، اے این پی کو لالٹین، پاکستان عوام لیگ کوانسانی ہاتھ، متحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی، پاکستان تحریک انسانیت کو کنگھی، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کا نشان آلاٹ کر دیا۔

پاکستان متحدہ علماء و مشائخ کونسل کو بیل، نیشنل پارٹی کو آری، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کو تارے جبکہ عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد پیپلزپارٹی کو تلوار اور مسلم لیگ ق کو ٹریکٹرکا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز، پیپلز پارٹی شہید بھٹو، پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز نے تلوار کا انتخابی نشان جبکہ ٹریکٹر کے لیے پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان کسان اتحاد نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روزقبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔