counter easy hit

فردوس عاشق اعوان جب عمران خان کے قریب آئیں تو انہوں گارڈز کا کیا حکم دیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

When Firdous Ashiq Awan approached Imran Khan, what order did he give the guards? Knowing you won't even believe

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تقریر کے دوران معاون خصوصی اطلاعاتفردوس عاشق اعوان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا، وزیراعظم کی تقریرکے دوران فردوس عاشق اعوان نے ڈائس کے پاس جانے کی کوشش کی، تووزیراعظم نےفردوس عاشق اعوان کو فوری ہٹنے کا کہا،جس پرسکیورٹی اہلکار فردوس عاشق اعوان کو ڈائس کی دوسری جانب لے گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پرپھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر آور ڈے کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں اظہار یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ معاون خصوصیفردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران ان کے ڈائس کے قریب جانے کی کوشش کی ۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اُدھر،ادھرادھر، بس سامنے سے ہٹ جاؤ،ایک طرف ہوجاؤ،جس پرسکیورٹی اہلکار فردوس عاشق اعوان کو ڈائس کی دوسری جانب لے گیا۔ وزیراعظم قوم اورکشمیریوں سے خطاب کررہے تھے تو وزیراعظم نے واضح کہا تھا کہ وزراء عوام میں اظہار یکجہتی کیلئے جائیں،تاہم وزیراعظم نے آج خود وہاں خطاب کرناتھا لیکن فردوس عاشق اعوان ان کی تقریر کے دوران کیمروں کے سامنے آگئیں، جس پر وزیراعظم نے ان کو فوری ایک طرف ہٹنے کو کہہ دیا۔بعدازاں فردوس عاشق اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ٹویٹر پرجاری کردیا ہے، لیکن وزارت خزانہ نے فردوس عاشق اعوان کے نوٹیفکیشن کوغلط قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ عوام دوست حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کمی کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے، ڈیزل 124 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 99 روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 91 روپے 89 پیسے تجویز کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website