وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی وہ عوام کی خدمت کیا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سب سے زیادہ سندھ میں ہے اور کراچی کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ۔نقیب اللہ قتل سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی راؤ انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ راؤ انواز اس وقت ایک ملزم ہے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو خود کو عدالت میں پیش کرکے بے قصور ثابت کریں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں قابل افسران تھے، جو بھی لوگ موقع پر موجود تھے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔








