counter easy hit

رہائی پانے والے پائلٹ ابھی نندن کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک کیا جائے گا

نئی دہلی:ہندوستانی فضائیہ کے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے،ہندوستان اب اپنے پائلٹ کے ساتھ کیا سلوک کرے گا ؟انڈین میجر جنرل (ر)راج مہتا نے سب بتا دیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین میجر جنرل (ر)راج مہتا کا کہنا تھا کہسب سے پہلے انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی ابھی نندن کو اپنے ساتھ لے کر جائے گی اور ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا،اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہوگا کہ انہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔انھیں کسی طرح کے ڈرگز دیے گئے ہوں، اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنونشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے،اس معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور انڈین فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا پہنچنے کے فوری بعد اب بھارتی فضائیہ کی میڈیکل ٹیم ابھی نندن کا مکمل معائنے کرے گی، اس وقت تک اس کام کے لیے ماہرین کو نامزد بھی کر دیا گیا ہے جو ابھی نندن سے گفتگو کرے گی ،پھر انٹیلی جنس ڈی بریفِنگ ہوگی کہ اُن کے ساتھ کیا ہوا، کیسے ہوا؟ پاکستان میں اُن کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟ اُن سے کیا پوچھا گیا اور کس بارے میں بات ہوئی؟جس کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی، اگر انڈیا کو لگے کہ اس سب میں کچھ قابل قبول نہیں ہے تو ابھی نندن کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں اُن کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟ اُن سے کیا پوچھا گیا اور کس بارے میں بات ہوئی؟جس کے بعد حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی، اگر انڈیا کو لگے کہ اس سب میں کچھ قابل قبول نہیں ہے تو ابھی نندن کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔