counter easy hit

’’ یار اسد! تم جانتے ہو مجھے خطروں سے کھیلنے کا شوق ہے۔۔۔‘‘ اسد عمر کی جانب سے جب آئی ایم ایف کا متبادل پیش کیا گیا تو وزیر اعظم عمران خان نے کیا جواب دیا؟ کئی ماہ بعد اصل گیم پلان سامنے آگیا

WHAT, WAS, THE, PLAN, BEFORE, TAKING, LOAN, FROM,IMF, ASAD UMAR, TOLD, THE, TRUTH

سلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کی بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسد عمر نے بتایا کہ مارچ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو واضح کر دیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں۔انہوں نے کہا کہ متبادل تجویز میں انکشاف کیا کہ یہ سرمایے کی عالمی مارکیٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نیک نامی اور خلیجی ملکوں سے پاک فوج کے تعلقات کا فائدہ اٹھانا تھا۔اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔عمران خان نے اس سے کہا کہ تم جانتے ہو میں خطروں سے کھیلنے والا ہوں مگر ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئیے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ متبادل منصوبوں کے تحت اسد عمر سرمایے کی عالمی مارکیٹ اور کمرشل بینکوں سے فنڈز حاصل کرنا چاہتے تھے۔ٹیرف اور نان ٹیرف کی رکاوٹوں کے اطلاق روپے کی قدر کو مرحلہ وار اور گھٹا کر وہ آئی ایم سے بچنا چاہتے تھے۔سابق وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بتایا کہ عمران خان کی عالمی سطح پر بالخصوص ایشیا میں مثبت ساکھ اور سول ملٹری بہترین تعلقات متبادل منصوبہ کی بنیاد تھی جسے بروئے کار لایا جانا تھا۔۔ یاد رہے کہ اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی اُکھاڑ پچھاڑ کی گئی اور کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے گئے تھے۔ اسد عمر کو وزارت خزانہ کی جگہ وزارت پٹرولیم کا قلمدان دینے کی پیشکش کی گئی جسے اسد عمر نے ٹُھکرا دیا تھا۔ جس کے بعد اسد عمر کو کابینہ کا حصہ رہنے کے قائل کرنے کی کافی کوشش کی گئی تاہم بعد میں اسد عمر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چئیرمین تعینات کیا گیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website