counter easy hit

مقامی ریڈیو کے معروف پروگرام کےسکھ میزبان پو ن سنگھ آروڑا کوپنجاب میں کونسا بڑا حکومتی عہدہ دیدیا گیا؟

لاہور( ویب ڈیسک) گورنر ہاؤس میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کا فرد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ۔ پو ن سنگھ آروڑا کوگورنر ہائوس کا نیا پی آر او تعینات کیا گیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے دارایاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ پون سنگھ آروڑا لاہور کے ایک مقامی ایف ایم ریڈیو 103پر بھی پروگرام ’مڈ نائٹ پنگا شو‘کے نام سے کیا کرتے تھے جو کہ بہت مقبول ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کا فرد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ۔ پو ن سنگھ آروڑا کوگورنر ہائوس کا نیا پی آر او تعینات کیا گیا ہے۔ پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے دارایاں سرانجام دیتے رہے ہیں