counter easy hit

سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئےعمران خان کی ذاتی دلچسپی دراصل کس کام میں ہے ؟ انتہائی قریبی ساتھی نے بڑا راز افشا کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں،، پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بھاری قیمت چکائی ہے ،، عثمان بزدارعوامی وزیر اعلٰی ہیں ،، نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے برطانوی میئر آف ہان سلو  مس سمیعہ چودھری نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی،، سپیکر نے برطانوی میئر کوپنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا ،، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بھاری قیمت چکائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عثمان بزدار عوامی وزیر اعلٰی ہیں وہ بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔ہمارے سابقہ دور کے ترقیاتی منصوبے نہ روکے جاتے تو آج صوبہ کی صورتحال مختلف ہوتی، تا ہم اب یہ جلد پا یہء تکمیل کو پہنچیں گے،، سپیکر نے کہا کہ صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اورنج لائن ٹرین انڈر گراؤنڈ بنانے کا منصوبہ تھا تا کہ سڑکوں پر ٹریفک متاثر نہ ہو۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بچوں کو بھیک مانگنے کی لعنت سے بچانے کے لیے ہم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اصلاحات نافذ کیں،،