counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر خاموشی توڑ تے ہوئے اس فیصلے کو کیا نام دے دیا؟ جانیے

What is the name of the decision that Prime Minister Imran Khan finally broke into silence? Learn

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان نے آج تک ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست نہیں دی ہے اور رواں سال کھیلے گئے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شرمنا ک شکست جہاں شائقین کرکٹ نہیں بھول سکے ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان بھی آج تک اس ہار کو یاد رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے صوابی میں طلباءسے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر اس شکست کا ذکر کیا ۔وزیر اعظم عمران خان غلام اسحاق خان یونیورسٹی میں طلبا ءسے گفتگو کے دوران کسی بھی مقابلے میں داخل ہونے سے قبل اپروچ کے مثبت یا منفی ہونےکی اہمیت سے متعلق آگاہ کررہے تھے ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان رہنے والے عمران خان نے کرکٹ سے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شعبے پر اپلائی ہوتی ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کوئی کپتا ن صرف جیت کو ذہن میں لیکر میدان میں اترتا ہے تو اس کی حکمت عملی بالکل مختلف ہوتی ہے،مثبت سوچ کپتان کو اسی طرح ٹیم سلیکشن میں مدد دیتی ہے اور وہ زیادہ خطرات مول لیتا ہے،میچز یا تو جیتنے کی نیت سے کھیلے جاتے ہیں یا شکست کے خوف سے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ شکست کا خو ف آپکا پوٹینشل محدود کردیتا ہے۔وزیر اعظم عمرا ن خان نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف شکست کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدپر ڈالی جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔یاد رہے کہ اس میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد کو یہ مشورہ دیا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرے تاہم سرفراز احمد نے لیجنڈری آل راﺅنڈر کی نصیحت کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website