counter easy hit

وزیرا عظم عمران خان ہے تو پھر ڈر کیسا ؟ بات چیت ہو گئی ، مشہور زمانہ بزنس ٹائیکون نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ، نام جان کر آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا اور چین کے بعد یواےای سے بھی پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ، مشہور زمانہ ایمار گروپ نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا ، ایمار گروپ کے چیئرمین محمد الابار نے باقاعدہ طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ چونکہ اب پاکستان میں سیاسی حالات کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے بالکل موزوں ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کریں ۔ تاکہ نہ صرف ان کی کمپنی کا بزنس بڑھے بلکہ پاکستان کو بھی معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد مل سکے ۔ یاد رہے کہ غالباً دنیا کی بلند ترین اور مشہور و مقبول عمارت برج خلیفہ ایمار گروپ ہی کی ملکیت ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی کی دبئی کے پراپرٹی ٹائیکون محمد الابار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈہارون شریف موجود تھے۔ ایمارگروپ کے چیئرمین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ایمارگروپ کے چیئرمین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئےفریم ورک پربریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملاقات فائدہ مند رہی اور قوم کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی ۔اس سے قبل چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی پیشکش کی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔جبکہ ایک اور خبر کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے ہیں جبکہ سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔