counter easy hit

کل جاتی امراء میں خواتین والے حصے میں کیا ہوا ؟ چند خواتین نے مریم نواز کی ایسی کیا ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں کہ شریف خاندان کے سیکورٹی والوں نے ان کے موبائل فوراً چھین کر توڑ ڈالے

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز والدہ کے انتقال پر غم کی تصویر بن گئیں اور بیگم کلثوم نواز کے آخری دیدار کے وقت اپنی بیٹیوں مہرالنسا اور ماہ نور کے ساتھ دھاڑیں مارمار کرروتی رہیں، مرحومہ کی سہیلیاں بھی پرانی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے کئی خواتین سے موبائل فون لے کر توڑ دیئے اور ان کو پنڈال سے باہر نکال دیا جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب اور ثانیہ عاشق موبائل فون سے ویڈیو ڈیلیٹ کراتی رہیں۔جبکہ دوسری جانب جاتی امرا میں شریف خاندان کے افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا تھا ۔ جس کے بعد میت کو جنازہ گاہ لایا گیا۔بعدازاں انہیں نواز شریف کے والد میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔شریف میڈیکل سٹی کے فٹبال گراؤنڈ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی اور دعا کی۔شہباز شریف اور نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد دعا کی گئی ۔ حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت جنازے میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق، رانا ثنااللہ، دانیال عزیز، امیر مقام، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد حسین سید، سابق صدر ممنون حسین، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔وفاقی حکومت کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جنازے میں شرکت کی جب کہ دیگر جماعتوں میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، کامل علی آغا، پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی، ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی اور فاروق ستار سمیت دیگر بھی جنازے میں شریک ہوئےتھے۔