counter easy hit

وہ کونسی کھانے کی چیز ہے جو گھر میں موجود ہو تواس گھر پر غربت نہیں آتی ؟

What food is the food that is present in the house, does not poverty at home?

وہ کونسی کھانے کی چیز ہے جو گھر میں موجود ہو تواس گھر پر غربت نہیں آتی ؟اور حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس چیز کو بہترین سالن قراردیا ؟ جان کر آپ بھی روزمرہ کی ضرورت بنا لیں گے‘حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ روایت فرماتے ہیں “نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنے گھر والوں سے سالن کا پوچھا‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرکہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘انہوں نے اسے طلب کیا اور فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے‘حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں‘ہمارے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے‘ میں نے کہا نہیں! البتہ باسی روٹی اور سرکہ ہے‘ فرمایا کہ اسے لے آﺅ‘ وہ گھر کبھی غریب نہیں ہو گا جس میں سرکہ موجود ہے‘حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتی ہیں‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے۔ نوٹ: آجکل جو Synthetic سرکہ دستاب ہے‘ ان احادیث میں اس کی بات نہیں ہو رہی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website