
عاصم اظہر کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تو لوگوں نے اپنی افطاری کے بارے میں بتانا شروع کردیا لیکن معید مغل نے ان سے ہانیہ عامر کے ساتھ رشتے کے بارے میں پوچھ لیا’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر ہے‘۔ فین کی جانب سے یہ سوال پوچھا گیا تو عاصم اظہر نے اسے شٹ اپ کال دے دی اور کہا ’تو اپنے کام سے کام رکھ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتا‘۔ گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کی زلفوں کے اسیر ہیں۔ دونوں اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور مختلف شہروں کا سفر بھی ایک ساتھ کرتے ہیں۔ دونوں ہی سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اپنے رشتے کے حوالے سے انہوں نے کبھی کھل کر بات نہیں کی۔













