counter easy hit

سعودی شہزادے نے جو کہا کر دکھایا۔۔

What did the Saudi princes show?

ریاض ( ویب ڈیسک )سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے مملکت میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے اچھی امید ظاہر کی ہے۔اپنے ایک بیان میں راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے مملکت میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے اچھی امید ظاہر کی ہے۔اپنے ایک بیان میں راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ 2107 قیدی جلد رہا ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران مملکت میں معمولی جرائم میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان وزیرا عظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا تھا کہ سعودی جیلوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔راجہ علی اعجاز نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا ان کے دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدات اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے جس میں سے ایک قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے تھا۔یاد رہے فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔خیال رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website