counter easy hit

وزیراعظم نے قومی کرکٹرز سے ملاقات میں دراصل کیا کہا؟ اندرونی کہانی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ سکواڈ دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے انگلینڈ روانہ ہو چکی ہیں اور پوری قوم کی دعائیں ان کیساتھ ہیں کہ وہ اس مرتبہ میگا ایونٹ جیت کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ قومی سکواڈ نے برطانیہ روانگی سے پہلے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور انتظامیہ کے دیگر لوگ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ناصرف قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا بلکہ انہیں خبردار بھی کیا کہ ورلڈکپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہئے اور جو بھی کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے گا۔ اسے ہرگز نہیں چھوڑوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قومی کھلاڑیوں کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرپشن برداشت نہیں ہے، چاہے وہ کسی بھی میدان میں ہو، اس لئے مجھے ورلڈکپ میں فکسنگ کی بو نہیں آنی چاہئے اور جو بھی ملک کی بدنامی کا باعث بنا اسے نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹرز ملکی سفیر ہوتے ہیں، آپ سب ملک کا نام روشن کریں،بڑے دل کیساتھ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے جائیں اور قوم کو اچھی خبر دیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website