counter easy hit

کرنل قذافی نے پاکستان کا نقشہ سامنے رکھ کر ایک مخصوص علاقے کے بارے میں کیا تہلکہ خیز پیشن گوئی کی تھی؟

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کرنل قذافی کو لوگ پاگل کہتے تھے اور شاید مجھے بھی کہتے ہوں گے لیکن وہ جو کچھ بھی کہتے تھے کئی سالوں بعد پورا ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کرنل قذافی نقشے سامنے رکھ کر مجھ سے باتیں کرتا تھا، بلوچستان کے بارے میں اس نے کہا تھا کہ بنگال کی طرح بین الاقوامی سازش ہوگی

اور یہاں اسرائیلی فورسز داخل ہوں گی۔یادرہے کہ کرنل قذافی لیبیاءکے سابقحکمران تھے جن کے نام پر لاہور میں پر لاہور میں قذافی سٹیڈیم بھی بنا اورچند سال قبل لیبیاءمیں باغیوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے بتایاکہ میں نے عمران خان کو مشورہ دے دیا ہے کہ جمائما سے دوبارہ شادی کرلے لیکن ایک مفتی نے فتویٰ دے دیا ہے ۔ میں جمائما کو راولپنڈی جلسے میں بلاؤں گا۔ جمائما نے عمران خان کو اصل اسی مسئلے سے نکالا ہے۔پاکستان میں2018ءمیںتبدیلی کا سال ہوگا لیکن جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔