counter easy hit

تنقید کی زد میں رہنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 100 دنوں میں کیا کیا کام کر ڈالے ؟ جان کرآپ شہباز شریف کو بھول جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کہتے ہیں تین ماہ میں صرف عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے،، میرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دیا گیا ہے،، عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، یہ ہی اصل تبدیلی ہے،، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے ۔ عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں صرف عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے ،، میرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دیا گیا ہے ۔پنجاب میں ہر کام میرٹ پرہی ہوگا،، انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی پرچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ نئے پاکستان کی منزل کو ہر صورت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی کارکردگی کے حوالے سے رول ماڈل بنے گا۔ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں،، یاد رہے کہ کئی حلقوں میں تحریک انساف کے وزیراعلیٰ کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے ، اور کہا جاتا ہے کہ عثمان بزدار انتہائی چھوٹے علاقے سے ہیں، اور ان کا اتنا بڑا منصب دے دیا گیا گیا ،، جسے وہ کنٹرول نہیں کر پائیں گے ،، اور پاکستان کا بڑا صوبہ پستی کی جانب بھی جا سکتا ہے