counter easy hit

نریندر مودی پاکستان کے بارے میں کیا خوفناک منصوبہ بنا چکے تھے ،

 لندن (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب بنکرز کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔ برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 14 ہزار بنکر ز تیار کرنے کے لیے بھارت 6 کروڑ ڈالر کا خرچہ کرنے والا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی پاکستان کے ساتھ جنگ کی منصوبہ بندی آٹھ ماہ سے کر رہے تھے۔ اسی سلسلے میں پاکستان سرحد کے قریب بھارتی حکومت کی جانب سے 14 ہزار بنکرز کی تعمیر پر کام جاری ہے، جو گز شتہ برس جون میں شروع کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرحدی علاقوں میں عوام کیلئے بنکرز کی تیاری پر 6 کروڑ ڈالر خرچ آئے گا ۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیل اور کنکریٹ کے استعمال سے ہزاروں بنکرز بن چکے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں کام جاری ہے۔دوسری جانب پا کستان میں ایسے کسی منصوبے پر کام نہیں ہورہا، تاہم آئے روز بھارت سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث سرحدی علاقے کے لوگوں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی پریس نے ایک اعلی دفاعی عہدے دارکے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح ایک ایم آئی 17 قسم کا فوجی ہیلی کاپٹر گرگیا جس کے نتیجے میں 1 عام شہری اور 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی پریس نے ایک اعلی دفاعی عہدے دارکے حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح یہ ایک ایم آئی 17 قسم کا فوجی ہیلی کاپٹر گرگیا جس کے نتیجے میں 1 عام شہری اور 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔واضح رہے کہ پچھلے چند روز بھارتی فضائیہ پر بہت بھاری گزرے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دنوں میں بھارت کو دنیا میں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے