counter easy hit

ویسٹ انڈین سائڈ کا پلڑا بھاری

West india side pulse heavyلندن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کے روز نوٹنگھم میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر کر ورلڈکپ 2019 میں اپنے سفر کا آغاز کریں گی۔

دونوں ٹیموں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی اپنا افتتاحی میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلا تھا جس میں کالی آندھی فاتح بن کر ابھری تھی۔ اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 133 بار ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں ۔ ان مقابلوں میں ویسٹ انڈین سائڈ کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے 70 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ گرین شرٹس کے حصے میں 60 میچز میں کامیابی آئی ، دونوں ٹیموں کے تین ون ڈے میچز برابر بھی ہوئے۔ پہلی بار دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 11 جون 1975 کو ٹکرائیں جس میں کالی آندھی فاتح رہی جبکہ دونوں ٹیموں کا آخری ون ڈے میچ 11 اپریل 2017 کو ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 10 بار ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں جن میں سے پاکستان کے حصے میں صرف تین میں فتح آئی ہے۔ انگلینڈ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا 6 بار ٹاکرا ہوا اور گرین شرٹس صرف ایک بار ہی فتحیاب ہوسکی ہے۔ نوٹنگھم میں دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے سے جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ٹکرائیں گی۔