counter easy hit

کراچی، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہوگئے، کرائے وہیں کے وہیں

were lower prices

were lower prices

کراچی……وفاقی حکومت کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر سندھ حکومت بھی فعال ہو گئی اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں دس فیصد کمی نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم ٹرانسپورٹرز کرائے کم کرنے پر تیار نہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کراچی میں ٹرانسپورٹ کے کرائے سابقہ بلندیوں پر ڈٹے ہوئے ہیں،گزشتہ تین سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تناسب 45فیصد رہا ہے لیکن کرایوں میں کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے جس سے عام لوگ پریشان اور ہلکان ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں 10 سال پہلے کے سطح تک گر چکی ہیں تاہم کرایہ پیچھے جانے کا نام نہیں لے رہا،رابطہ کرنے پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے عہدیدار نے بتایا کہ ان کی گاڑیاں پیٹرول یا ڈیزل پر نہیں بلکہ سی این جی پر چل رہی ہیں اس لئے انہیں اس کمی سے کئی فرق نہیں پڑتا۔سندھ حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ، نجی بسوں، اسکول وینز اور دیگر شعبو ں میں چلنے والی گاڑیوں میں 10 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے اپنا کردار تو ادا کردیا لیکن عوام براہ راست اس سے مستفید نہیں ہو پارہے۔