counter easy hit

’ویلکم ٹودی پارٹی۔۔۔‘ بھارتی فوج کے نئے آرمی چیف کے لیے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی نئے آرمی چیف کی قیاس آرائیایوں اور گیدڑ بھبکیوں پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے نئے بھارتی آرمی چیف کو اپنا پہلا مگر دوٹوک پیغام دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں میجر جنرل نے کہا

یہ تو صدقے میں ایسے ہی چلا گیا۔۔۔ شیخ رشید کیا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟ وسیم بادامی کے لائیو پروگرام میں حقیقت سے پردہ اٹھا دیا گیا

’ویلکم ٹو دی پارٹی ،ہم آپ سے بہتر امید کرتے ہیں کہ ستائیس فروری 2019کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری آ چکی ہو گی۔2020 پاکستان کا سال ہے اوراختتام کے آغاز کا سفر جاری رہے گا اورہر جگہ نظر آئے گا۔‘ انہوں نے کشمیر اِزپاکستان اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔ واضح رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اپناعہدہ سنبھال لیا۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بن گئے۔ بھارتی حکومت نے حالات کا بہانہ بنا کر آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ نمٹا دیا تھا ، بھارتی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کر دی تھی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر ہونے والی ترمیم کے بعد مدت ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد بھی 65 برس کر دی گئی۔ بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈر آرمی ایکٹ1 1950 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس تقرری کے لئے بھارتی فوج کے کسی بھی جنرل رینک کے آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکے گی ۔ اپنے پہلے بیان میں نئے بھارتی آرمی چیف نے گیدڑبھبکیوں کی بھارتی روائت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دی کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے پیشگی سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں دوٹوک پیغام دے دیا ہے۔

googleads.g.doubleclick.ne

welcome, to, the, party, Indian, Army, Chief, statement, replied, by, Deirector, General, ISPR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website