counter easy hit

پاکستان ، جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے، ڈاکٹر اسد مجید

اسلام آباد(یس اردو نیوز)امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کشمیر کے مستقبل اور کوروناء وائرس کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر منعقدہ ویبینار میں شرکت کی۔ ویبینار کا اہتمام امریکن یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل سروس (ایس اے آئی ایس) نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر اکبر -ایس -احمد نے آن لائن ویبینار میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے ۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کی طرف توجہ مبذول کروائی اور تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارتی حکومت کوروناء وائرس وباء کی آڑ میں جارحانہ پالیسیوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی اور غیر جمہوری لاک ڈاؤن گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ کوروناء وائرس کی وباء کے دوران ضروریات زندگی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید نے اس موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے کوروناء کی وباء کی روک تھام کیلئے کیئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر زور دینے سے صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان ، جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website