counter easy hit

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ، تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد;محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمایت کی Weather, weather forecast released cities list for good weather, good news, floods and thunderstorm shineرپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص، سکھر، قلات، مکران، بہاولپور، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ٹو بہ ٹیک سنگھ میں 156 ملی میٹر، فیصل آباد76، منڈی بہاوٰلدین 52،گجرات47، جھنگ35، جہلم 30، گوجرانوالہ19،ساہیوال17، میرپورخاض 17، چھور13، سیدو شریف 22،کوٹلی15،خضدار13 اور لسبیلہ میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔