counter easy hit

کورونا وائرس نے سفارتکاری کے تقاضوں کو بھی بدل دیا ہے، فارن سروس اکیڈمی جدید تقاضوں پر مبنی تربیت فراہم کرے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) کورونا وائرس نے دنیا میں سفارتکاری کے تقاضوں کو بھی بدل دیا ہے۔ ہمیں اپنے سفارتکاروں کو ان جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب فراہم کرنی چاہیے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اولڈ چائنیز ایمبیسی میں واقع فارن سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا ۔جہاں ڈی جی فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پرکہا کہ ہمیں اپنے افسران کی بہتر تربیت کیلئے انہیں روایتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ معاشی سفارت کاری، ثقافتی سفارت کاری کے رموز سے بھی روشناس کروانا ہو گا اس سلسلے میں سلیبس میں تبدیلی سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے بعد تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنے سفارت کاروں کو بہترین سفارتی تربیت فراہم کرنا ہوگی تا کہ وہ عملی زندگی میں، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فارن سروس اکیڈمی کی تزئین و آرائش کیلئے پاکستان میں چین کے سفیر اور چائنا ایمبیسی انتظامیہ کے ممنون ہیں۔ ڈی جی فارن سروس اکیڈمی ندیم ریاض اور اسپیشل سیکرٹری ایڈمن نے وزیر خارجہ کو اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ جس میں لائبریری، اسٹڈی ایریا، رہایشی ایریا، ہاسٹلز، کھیلوں کے گراؤنڈز وغیرہ شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website