counter easy hit

دہشت گردی سےنمٹنے کیلئے مل کرکوششیں کرنا ہوں گی،سرتاج

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے کو دہشت گردی اورانتہاپسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن سےنمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

WE. SHOULD, TACKLE, TERRORISM, WITH, JOINT, EFFORTS, SARTAJ, ARRANGEMENTS, FINALIZED, FOR, ECO, CONFERENCEمشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اجلاس کے دوران وزارتی کونسل کاچیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 22 ویں اجلاس میںانہوں نے ای سی او ممالک کے وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن ملکوں میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی اور باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا۔سرتاج عزیزنے کہا کہ مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ہمیں انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کانفرنس کے بہترین انتظامات پر پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ وژن 2025کے لیے تمام رکن ممالک کو کوششیں کرنا ہوں گا۔ ایران اقتصادی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔تنظیم مستقبل میں رکن ممالک میں تعاون کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی۔

ای سی او کے سیکریٹری جنرل حلیل ابراہیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ رکن ملکوں کی مجموعی پیداوار ایک ٹریلین ڈالرز سے زیادہ ہے ، خطے میں غذائی تحفظ کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں۔رکن ممالک کے درمیان موثرمواصلاتی نظام کا منصوبہ تیارکیا گیاہے۔ای سی او نے اقوام متحدہ کے ساتھ 45معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔خطے میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website