counter easy hit

ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے۔۔۔ عمران خان نے میری اس تجویز کو کیوں رد کیا ؟ اسد عمر کا انکشاف

We should not go to the IMF ... Why did Imran Khan reject my suggestion? Assad age revealed

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کو آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم انھوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے حق میں ایک مضبوط موقف کے مقابل متبادل تجویز کا غیر یقینی راستہ چننے سے گریز کیا۔ بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔ عمران خان نے ان سے کہا کہ تم جانتے ہومیں خطروں سے کھیلنے والاہوں مگر ہرکوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔ متبادل منصوبہ کے تحت اسد عمر سرمائے کی عالمی مارکیٹ اور کمرشل بینکوں سے فنڈزحاصل کرنا چاہتے تھے۔ٹیرف اور نان ٹیرف کی رکاوٹوں کے اطلاق اور روپے کی قدر کو مرحلہ وار گھٹا کر وہ آئی ایم ایف پروگرام سے بچنا چاہتے تھے۔ عمران خان کی عالمی سطح پر بالخصوص ایشیا میں مثبت ساکھ اور سول ملٹری بہترین تعلقات متبادل منصوبہ کی بنیاد تھی،جسے بروئے کا رلایا جانا تھا۔یاد رہے عبدالحفیظ شیخ اس وقت مشیر خزانہ ہیں۔ دوسری جانب خبر کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کا شکار ہونے کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس32400پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر32100پو ائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے110ارب روپے سے زائدڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھربروپے کی سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے 2دن مندی رہی جس سے انڈیکس657.61پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 3دن تیزی سے انڈیکس نے 302.11پوائنٹس ریکور کئے اس طرح اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا ڈیرا رہا ۔گذشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،عالمی سست روی کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے اور سونے کی قیمت میں اضافے جیسی خبروں سے سرمایہ کاروں تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نہ صرف مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا بلکہ منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کو بھی ترجیح دی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website