
پیرس: (نمائندہ خصوصی) سینئیر رہنما مسلم لیگ ق فرانس چوہدری اقبال خونن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ و پرہیز گاری، خدمت خلق اور احترام انسانیت کا پیغام اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ عید ایک ماہ کی اس تربیت کی تکمیل کا دن بھی ہے جو رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو حاصل ہوتی ہے عید پر فیملی سے دور وطن کا دفاع کرنے والے پاک فوج کے سپاہی قوم کا فخر ہیں، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی قوم پھر گھروں میں موجود اہلخانہ ہیں








