counter easy hit

چوہدری پرویز الہی کا اسلام آباد میں مندر بارے میں جرات مندانہ موقف اہل اسلام کے جذبات کی بہترین ترجمانی ہے، چوہدری اظہر وڑائچ

سعودی عرب (آئی اے حاجی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے اسلام محبت جرات مندانہ بیان پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے، فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ”حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا“ پاکستان میں دین اسلام کے بارے میں جب بھی کوئی سازش کی گئی اس پر ہمیشہ چوہدری برادران بشمول قائد چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، چوہدری وجاہت حسین، چوہدری مانا الہی، چوہدری موسی الہی اور چوہدری حسین الہی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی چوہدری برادران کے جرات مندانہ فیصلوں پر انہوں خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں محبت وطن ہونے کا حق ادا کیا اور پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔

WE, ENDORESE, STATEMENT, OF, CH PERVEZ ILAHI, ABOUT, CONSTRUCTION, OF, TEMPLE, IN, ISLAMABAD, SAYS, PRESIDENT, PMLQ, SAUDI ARABIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website