counter easy hit

کروناوائرس لاک ڈائون سے متاثرہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حکومت سنجیدگی سے لے کر ان کیلئے منصوبہ بندی کرے، وزیرالنسا چوہدری ایڈووکیٹ

کروناوائرس لاک ڈائون سے متاثرہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حکومت سنجیدگی سے لے کر ان کیلئے منصوبہ بندی کرے، وزیرالنسا چوہدری ایڈووکیٹ

لالہ موسیٰ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنیں) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ گوجرانوالہ ڈویژن کی صدر وزیرالنسا چوہدری ایڈووکیٹ نے حکومتی بے حسی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی لاک ڈائون سے شدید متاثر ہورہی ہے۔ حکومت کو ان کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ ائرپورٹس پرپھنسے پاکستانیوں کو سب سے پہلے پاکستان لانے کے انتظامات کرنے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ان مسائل پرفوری توجہ کریں اور اب وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بیش بہا خدمات کے جواب میں ہماری حکومت بھی کچھ کرے اور ان کو ان کے اہلخانہ کے پاس واپس آنے میں ان کی مدد کرے اور ان کے مسائل حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت کو اب اس وقت اپنے پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور صرف مانگنے کی پالیسی ترک کر کے دینے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔

 

 

Wazir un Nisa Ch Adv President PPP Gujranwala Division

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website