counter easy hit

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی کھانوں اور کلچر کی مداح

کراچی: سابق قومی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانوں کھانوں کی ہی نہیں اس کے کلچر کی بھی مداح ہیں جو ہمیشہ اس ملک میں قیام کرنا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ وسیم اکرم کے ساتھ کئی سال سے کراچی میں مقیم ہیں۔

Wasim akram wife Shaniera fan of Pakistani food and cultureٹوئٹر پر کسی شخص نے شنیرا اکرم سے سوال کیا کہ وہ نو سال کے بعد پاکستان آ رہا ہے لہٰذا کیا وہ کچھ ریسٹورنٹس کے نام اور ایسے مقامات بتا سکتی ہیں جہاں گھومنے کیلئے جا سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے جوابی ٹوئٹ میں بڑے اطمینان کے ساتھ لکھا کہ بالکل بھی فکر نہ کریں ، پاکستان پہنچ کر آپ کو کم از کم ایک چیز کی قطعی پریشانی نہیں ہو گی اور وہ ہیں پاکستانی کھانے جبکہ اس کے ساتھ یہاں کی ہر چیز بہترین ہے۔