counter easy hit

خبردار! سردیوں میں روز نہانا آپ کیلیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے

Warning! The daily bath in the winter can also harm for you

Warning! The daily bath in the winter can also harm for you

لندن: طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں روزانہ غسل کرنا جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے لہٰذا موسم سرما میں روزانہ نہانے گریز کیا جانے چاہیے۔

صحت مند اور توانا رہنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور صاف رہنے کے لیے غسل کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن جب بات سردیوں میں نہانے کی ہو تو یقیناً یہ ایک مشکل کام لگتا ہے کیونکہ سردیوں میں بعض افراد روز نہانے سے کتراتے ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے بھی سردیوں میں روز نہانے کو  جلد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں روز نہانے سے جلد متاثر ہوتی ہے لہٰذا ایسے افراد جو موسم سرما میں بھی روز نہانا پسند کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس عادت کو فوراً ترک کردیں۔  ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہماری جلد میں خود کار نظام موجود ہوتا ہے جو جلد کو خود بخود صاف کرتا ہے اس کے علاوہ روز سردیوں میں نہانے سے جلد نہ صرف خشک ہوجاتی ہے بلکہ اس کی تہہ میں موجود ان مادوں کو بھی ختم کردیتا ہے جو جلد کو موئسچرائزر اور تحفظ دینے میں مددگار ہوتا ہے۔

جِلدی ماہرین کا کہنا ہے سردیوں میں روز نہانے سے جلد پر موجود بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے جو زہریلے مادوں سے جلد کو بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم پانی سے نہانے میں بھی ناخنوں کو نقصان پہنچتا ہے لہٰذا سردیوں میں روز نہانے کی عادت کو ختم کردینا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website