counter easy hit

آفریدی پاک افغان تعلقات میں کرکٹ کے ذریعے بہتری لانے کے خواہشمند

Wants to improve relations with the Afghan cricket in Pakistan

Wants to improve relations with the Afghan cricket in Pakistan

کراچی: اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کے خواہشمند ہیں، ان کے مطابق دونوں ممالک میں کھیل کے شیدائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، یہ میری خواہش ہے کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک خوشگوار تبدیلی لاؤں۔

امریکی ریڈیو سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے افغانستان آبائی ملک جیسا ہی ہے کیونکہ میری نانی کا تعلق وہاں ہی سے تھا، آفریدی نے پشاور زلمی میں افغان شہری اور اُبھرتے ہوئے کرکٹر شہزاد محمدی کو بھی شامل کیا ہے، دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے کا متمنی اور اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں جب کابل سے دعوت ملے اور وہاں جاکر کرکٹ میچ کھیلوں۔

آفریدی نے کہا کہ دسمبر میں دبئی میں کرکٹ میچ منعقد کرنے کے لیے میں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں، متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں شائقین موجود ہیں،ان میں پشتون اور افغانوں کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے، انھوں نے کہا کہ کھیل امن کا پیغام دیتے ہیں، جب پاکستانی اور افغان کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ باقی مسائل کو بھی بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آفریدی کو بہترین آل راؤنڈر اور جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کا لقب ملا، وہ خاص طور پر مختصر طرزکرکٹ کے منجھے ہوئے کھلاڑی شمار ہوتے ہیں،گوکہ انھوں نے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان تو نہیں کیا مگر پی سی بی نے سینٹرلکنٹریکٹ نہ دے کر واضح کر دیا کہ وہ مستقبل کے منصوبوں میں شامل نہیں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website