counter easy hit

راولپنڈی.شہر میں پرس سنیچگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

راولپنڈی (اصغر علی مبارک) شہر میں پرس سنیچگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ہزاروں روپے مالیت کے دو سمارٹ فونز، نقدی، اے ٹی ایم اور ہیلتھ کارڈ لوٹ لئے گئے۔ تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے قریب واردات کی اور زدو کوب بھی کیا گیا۔تھانہ نیو ٹاون پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے ڈکیتوں کی تلاش شروع کر دی ہے.