counter easy hit

سب کے دلوں میں راج کرنے والی معروف ترین اداکارہ و گلوکارہ چل بسیں

نیویارک (ویب ڈیسک) لیجنڈری ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ ڈورس ڈے ستانوے برس کی عمر میں کیلیفورنیا میں چل بسیں۔ان کا شمار ہالی و وڈ کی تاریخ کے قد آور ترین باکس آفس اسٹارز اور بیسویں صدی کی مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کی وفات سے ہالی ووڈ کے سنہری دور کے باب کا اختتام ہوا۔1945میں گیت “سنٹیمنٹل جرنی” سے شہرت پانے والی ڈورس ڈے نے سولو سنگر کی حیثیت سے 650 سے زائد گیت رکارڈ کرائے۔پچاس کی دہائی کی ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری سے انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔ 1951 میں ان کی فلم I’ll see you in my Dream نے باکس آفس کا بیس سالہ رکارڈ توڑا۔2008میں انہیں گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، جانوروں کے حقوق کے لئے ان کی خدمات پر 2004 میں انہیں اس وقت کے صدر جارج بش نے صدارتی آزادی ایوارڈ سے نوازا تھا ، ان کے کروڑوں مداح دکھی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website