counter easy hit

انتظار ختم: 50 لاکھ گھروں کا وعدہ سچ ثابت ہوا، تمام پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد 17 اپریل کو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کوئٹہ اور گوادر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں 17 اپریل کو فلیٹس بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں چار مختلف مقامات پر 19 ہزار فلیٹس بنائیں جائیں گے۔اس حوالے سے کوئٹہ میں سنگ بنیاد 21 اپریل کو رکھا جائے گا۔ منصوبے کے تحت کوئٹہ اور گوادر میں 1 لاکھ 10 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔کوئٹہ کی وحدت کالونی میں پانچ ہزار اپارٹمنٹس اور گوادر میں 55 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ فیشر کالونی سمیت دیگر شہروں میں بھی چون ہزار اپارٹمنٹس بنائیں گے۔ اس سلسلے میں بلوچستان حکومت سے معاہدہ ہوگا۔ تمام گھر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بنائے جائیں گے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان اسٹیل کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں توانائی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے مستقبل سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اجلاس کے شرکا توانائی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیں گے۔اقتصادری رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان سے پہلے توانائی کے شعبے کے مالیاتی معاملات پر بھی غور ہوگا۔اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 3 اپریل کو منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو یوریا کھاد کی قیمتوں کا تعین کرنے اور کاشت کاروں کو سستے داموں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اور وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد 17 اپریل کو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔