counter easy hit

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا

Durr e Maknoon

Durr e Maknoon

الحمد للہ درمکنون کا دوسرا شمارہ اس وقت میرے ہاتھ میں ہے٬ ٹیسٹ کاپی منگوائی تھی پاکستان سے٬ سبحان اللہ بین القوامی معیار کا حامل اعلیٰ سرورق بہترین پرنٹنگ میں تمام ٹیم کو دل سے مبارکباد دینا چاہوں گی۔

اللہ پاک اس شمارے پے ہوئی ہماری محنت کو قبول کر کے بہترین نتائج سے مستفیض فرمائے آمین۔

شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی ٹیم آپ نے حقیقت میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے٬ ایسا میگزین اس سے پہلے یورپ میں نہ کبی دیکھا نہ بنا ٬ الحمد للہ اللہ پاک نے یہ سعادت بھی ہمیں دی کہ اتنا معیاری میگزین بنایا۔

دلی مبارکباد دینا چاہوں گی ٬ محترم عبدل حمید شاہد صاحب آپکا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی ٬ آپ کی دن رات کی محنت نے اس میگزین کو شاندار انداز اور معیار دیا ہے۔

یورپ میں پہلی بار کسی میگزین میں اتنا مربوط اور اتنا مکمل فرنچ سیکشن بنا ٬ جس میں نئی نسل نے اپنی سوچ اپنی تخلیقات تحریری صورت میں اس میگزین میں نمایاں کی ہیں٬ امید ہے نئی نسل سے ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا۔

Durr e Maknoon

Durr e Maknoon

شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی جانب سے دلی مبارکباد

محترمہ وقار النساء صاحبہ٬ محترمہ نگہت سہیل صاحبہ٬ محترمہ انیلہ احمد صاحبہ٬ محترمہ شائستہ احمد صاحبہ٬ مہک نعیم٬ مریم احمد٬ انیسہ سہیل٬ شاہ بانو میر۔