counter easy hit

دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ موخر

Visit postponed

Visit postponed

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی ارتھر اور اکیڈمی ڈائریکٹر مدثر نذر نے کھلاڑیوں کو دورے کے دوران سینٹرل کنٹریکٹ کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے
لاہور (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔قومی کرکٹرز کا سینٹرل کنٹریکٹ تیس جون کو ختم ہو رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا خواہشمند تھا ۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی ارتھر اور اکیڈمی ڈائریکٹر مدثر نذر نے اس فیصلے کی مخالفت کر دی ہے ۔ دونوں چاہتے ہیں کہ پہلے انگلینڈ میں قومی ٹیم اور اے ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ۔سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی سمجھتی ہے کہ دورہ انگلینڈ تک سنیئر کرکٹرز مصباح الحق اور شاہد آٖفریدی جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کی صورتحال واضح ہو جائے گی جس کےبعد فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا جائے یا نہیں ۔