counter easy hit

ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتی ہوں: انوشکا شرما

Anushka Sharma

Anushka Sharma

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر لیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے ویرات کے ساتھ تعلقات ہیں اور میں ان تعلقات کی قدر کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تعلقات بارے اس لئے زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتی کہ ابھی ہم دونوں اپنی حدود بارے نہیں جانتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے بار بار جب اس حوالے سے پوچھا جاتا ہے تو میں تنگ پڑ جاتی ہوں کیونکہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، اس لئے دوسروں کو اس بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔