counter easy hit

ویانا: پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس پر ایک پرتکلف پارٹی کا اہتمام

ویانا (محمد اکرم باجوہ) 25 مئی 1989 کو وطن عزیز میں پرامن جمہوری انقلاب کیلئے قائد انقلاب ڈکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی اس مناسبت سے اسٹریا میں 25 مئی کو پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن اسٹریا کے کارکنان کیلئے ایک گرل پارٹی کا اہتمام کیا جوگیا۔ جس میں منہاج ویمن لیگ ،منہاج یوتھ سمیت جملہ فورم کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی اس مناسبت سے اسٹریا میں 25 مئی کو پاکستان عوامی تحریک اسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم تھے، اس موقع پر جنگ جیو کے نمائندے اور ممتاز صحافی محمد اکرم باجوہ بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن سنٹر کے عہدیدران و کارکنان کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ کے پبلک ویلفیئر شعبہ کے زیراہتمام گاری فری گرمن کلاس ے سٹوڈنٹس بھی موجود تھے۔

اس موقع پر الحاج خواجہ محمد نسیم نے جرمن کلاس کے طلبا اور جملہ آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد نسیم نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی 26 سالہ جدوجہد پاکستان کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتی ہے ہم نے سیاست کے ساتھ تعلیم، خدمت خلق، بیداری شعور اور اخلاقی و عملی اصلاح پر کام کیا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہماری انقلابی جدوجہد پاکستان میں عدل و انصاف کی سربلندی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہدا ماڈل ٹائون کے خون کا قرض فراموش نہیں کریں گے اور ظلم و جبر پر عوام دشمن سیاسی نظام سیاست کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ آخر میں منہاج القرآن اسٹریا کے صدر محمد نعیم رضا قادری اور جنرل سیکرٹری عمیر الطاف نے تمام خواتین و خضرات کا شکریہ ادا کیا ، یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بعد ازاں ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا۔

Vienna Pakistan Awami Tehreek Foundation Day Party

Vienna Pakistan Awami Tehreek Foundation Day Party